ثناء جاوید سے علیحدگی کے بعد عمیر جسوال نے بھی دوسری شادی کر لی

ہم نیوز  |  Oct 08, 2024

عمیر جسوال نے بھی دوسری شادی کرلی۔ ان کی اداکارہ ثناء جاوید سے علیحدگی ہو گئی تھی جس کے بعد ثناء جاوید نے شعیب ملک سے شادی کر لی تھی۔

معروف گلوکار عمیر جسوال نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تقریب کی تصویر شیئر کی جس میں وہ کریم رنگ کا لباس پہنے اور پگڑی باندھے نظر آئے لیکن انہوں نے اپنی نئی دلہن کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی ہے۔

حنا الطاف اور آغا علی کے درمیان طلاق، اداکار نے تصدیق کر دی

دوسری شادی پر مداح انہیں مبارکباد دے رہے ہیں اور ان کے مستقبل کے لئے مداحوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ بیس جنوری کو شعیب ملک نے ایک سادہ تقریب میں ثناء جاوید سے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More