سچ ٹی وی | Oct 07, 2024
غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کو ایک سال مکمل ہونے پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر راکٹ داغے گئے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق آج غزہ کے علاقے خان یونس اور جنوبی غزہ سے تل ابیب پر 5 راکٹ داغے گئے جس کے بعد تل ابیب میں سائرن بجنے لگے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس کے راکٹ تل ابیب پر مختلف مقامات پر گرے جن کے نتیجے میں دو اسرائیلی زخمی ہوئے۔
حماس کے راکٹوں سے ہونے والے نقصانات کے مناظر بھی سامنے آگئے ہیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More