سابق ٹیسٹ کرکٹر سری لنکن ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

سچ ٹی وی  |  Oct 07, 2024

سری لنکا کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر سنتھ جے سوریا کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔

سری لنکا کرکٹ بورڈ کی جانب سے سنتھ جے سوریا کی تقرری کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سری لنکا کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹیو کمیٹی نے ٹیم کی اچھی پرفارمنس کی بنیاد پر جے سوریا کی تقرری کا فیصلہ کیا ہے۔ سری لنکن ٹیم نے بھارت، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی دکھائی، ان سیریز میں جے سوریا سری لنکا کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچ تھے۔

سری لنکا کرکٹ نے کہا کہ جے سوریا کی یکم اکتوبر سے 31 مارچ 2026ء تک تقرری کی گئی

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More