پاکستانی ٹیم مختلف اوقات میں بہت خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، گلین میکسویل

ہم نیوز  |  Oct 07, 2024

آسٹریلیا کے آل راؤنڈر گلین میکسویل نے کہا کہ پاکستانی ٹیم مختلف اوقات میں بہت خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

آل راؤنڈر نے میلبورن میں جاری آسٹریلیا کے سمر کرکٹ فیسٹیول کے موقع پر کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا غیر متوقع ہونا ٹیم کو ٹف بنا دیتا ہے۔

گلین میکسویل کا کہنا تھا کہ ماضی میں ہمیں پاکستان کے خلاف چیلنجر کا سامنا رہا ہے، پاکستانی ٹیم مختلف اوقات میں بہت خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

راشد خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف سیریز میں ہمیں بابر اعظم کے پر نظر رکھنا ہو گی وہ ایک بہترین کھلاڑی ہیں، شاہین آفریدی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ نئے بال کے ساتھ وہ ایک جادوگر فاسٹ باؤلر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں، ہم سیریز کی تیاری کر رہے ہیں، ہم پاکستان کے خلاف سیریز کو آسان نہیں لے رہے۔ یاد رہے کہ آئندہ ماہ پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کا دورہ کر رہی ہے، دونو ں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More