کراچی حملے کے ملزمان اور سہولت کاروں کو پکڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ، پاکستان

ہم نیوز  |  Oct 07, 2024

پاکستان نے کراچی میں چینی انجینئرز پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کو پکڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ایک بیان میں کہا کہ حملے میں چینی شہریوں کے ہلاک،  زخمی ہونے پر متاثرہ خاندانوں، بشمول چینی باشندوں اور پاکستانیوں کے لیے گہری تعزیت و اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ، 2 غیر ملکیوں سمیت 3 افراد جاں بحق، 17 افراد زخمی

ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ افسوس ناک عمل ناصرف پاکستان بلکہ پاک چین دیرینہ دوستی پر بھی حملہ ہے ، بزدلانہ حملے میں شامل افراد، بشمول مجید بریگیڈ کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم پر قائم ہیں، یہ ظالمانہ عمل بغیر سزا نہیں رہے گا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ چینی سفارتخانے سے قریبی رابطے میں ہے، پاکستان دہشتگردی کے خلاف چینی بھائیوں سے مل کر کام کرتا رہے گا۔

پاکستان امریکی کارروائی کو جانبدارانہ اور سیاسی طور پر محرک سمجھتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ شب زور دار دھماکے میں غیر ملکیوں سمیت 3 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوئے ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More