حزب اللہ کے جال میں اسرائیلی فوجی پھنس گئے، 15 ہلاک متعدد زخمی

سچ ٹی وی  |  Oct 06, 2024

لبنان کے سرحدی علاقے میں حزب اللہ کے جال میں پھنسنے کی وجہ سے 15 صہیونی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ اور صہیونی فورسز کے درمیان سرحدی علاقوں میں جھڑپیں جاری ہیں۔

جنوبی لبنان کے سرحدی علاقوں میں حزب اللہ نے صہیونی فورسز کے لئے جال بچھایا۔ لبنان کی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش میں صہیونی فوجی حزب اللہ کے نرغے میں آگئے اور 15 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

لبنانی تنظیم نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں مختلف مقامات پر صہیونی فورسز پر مجاہدین نے گھات لگا کر حملہ کیا اور لبنان کے اندر داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی۔

بیان کے مطابق لبنانی مجاہدین "لبیک یا نصراللہ" کے نعرے کے ساتھ صہیونی فورسز پر حملے کررہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More