پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز: ناصر حسین نے انگلش ٹیم کو خبردار کردیا

سچ ٹی وی  |  Oct 05, 2024

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل سابق کپتان ناصر حسین نے انگلینڈ کو خبردار کردیا۔

پاکستان اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے متعلق سابق کپتان ناصر حسین نے کہا کہ پاکستان ٹیم حالیہ کارکردگی اچھی نہیں لیکن یہ کہنا حماقت ہوگی کہ انگلینڈ پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں آسانی سے ہرادے گا۔

ناصر حسین نے کہا کہ انگلینڈ پاکستان کو آسان حریف سمجھنے کی غلطی نہ کرے۔

سابق انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان بہترین کرکٹ نیشن ہے وہاں کرکٹ کا جنون ہے اور فینز بھی ٹیم کو ہمیشہ اچھا کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

ناصر حسین نے مزید کہا کہ نئے کپتان اور نئے کوچ ہیں ، سب کی نظریں پاکستان پر ہوں گی کہ وہ کس طرح اپنی ٹیم کو اٹھاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کے بعد سے اب تک پاکستان نے اپنے ملک میں9 ٹیسٹ کھیلے ہیں، صرف 2 جیت سکی ہے اور 5 ٹیسٹ ہار چکی ہے۔

انگلش ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی کارکردگی میں ہمیشہ سے تسلسل دکھائی نہیں دیتا لیکن اس وقت تو اپنی کم ترین سطح پر ہے، چاہے آپ کسی بھی فارمیٹ کی بات کریں نہ ان کا ورلڈ کپ اچھا گزرا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ملتان میں پیر 7 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

دوسرا ٹیسٹ میچ بھی ملتان میں ہی 15 اکتوبر سے کھیلا جائے گا جب کہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More