بابراعظم کی کپتانی سے دستبرداری، وسیم اکرم کا اہم بیان

سچ ٹی وی  |  Oct 04, 2024

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے وائٹ بال کے کپتان بابراعظم کے کپتانی سے دستبردار ہونے کے فیصلے کی حمایت کردی۔

کرکٹ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ قیادت سے دستبردار ہونے کے بعد بابراعظم اپنی بیٹنگ پر توجہ دے سکیں گے اور غیر ضروری دباؤ بھی ختم ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دوستوں اور قریبی ساتھیوں سے مشورے کے بعد بابراعظم نے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہوگا۔ ایسے فیصلے آسان نہیں ہوتے میں بابر کیساتھ کھڑا ہوں، اسے اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہونا چاہیے اور بیٹنگ پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بابراعظم نے سوشل میڈیا کے ذریعے کپتانی سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب کپتانی سے مستعفیٰ ہونے کے بعد بابراعظم کی جگہ قیادت کیلئے محمد رضوان مضبوط دعویدار ہیں تاہم حتمی اعلان چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More