موجودہ صورتحال میں کپتانی کیلئے محمد رضوان بہترین چوائس ہوں گے، اظہر خان

ہم نیوز  |  Oct 04, 2024

پی سی بی کے سابق چیف سلیکٹر اظہر خان نے کہا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان موجودہ صورتحال میں کپتانی کے لئے بہترین چوائس ہوں گے۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اظہر خان کا کہنا تھا کہ کپتانی اگر انسان کے ڈی این اے میں شامل نہیں ہے تو اسے سنبھالنا آسان نہیں ہوتا، اگر آپ دنیا کے تمام بڑے بڑے کرکٹرز کو لیں تو بہت سے ایسے کرکٹرز ہیں جو کہ اچھے کپتان ثابت نہیں ہوئے تھے، لیکن انہوں نے اپنی پرفارمنس ہمیشہ زبردست رکھی۔

راشد خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے

سابق چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے ہاں جب کوئی کپتان بنتا ہے تو وہ سمجھتا ہے کہ اب میں کپتان بن گیا ہوں اور مجھے اب کسی چیز کی ضرورت نہیں ہے جو میری سوچ ہے باقی دس کھلاڑیوں نے اسے پرفارم کرنا ہے، اگر وہ سچ میں فرنٹ سے لیڈ کرتا ہے اور پرفارم کرتا ہے تو دوسرے لڑکے اس کی بات سنیں گے۔

انہوں نے سابق کپتان بابر اعظم کے متبادل کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ میرا خیال ہے کہ پاکستانی ٹیم میں اس وقت بہت بڑا خلا ہے اور پی سی بی کا تھنک ٹینک سوچ رہا ہوگا کہ بابر اعظم کی جگہ کس کو قیادت سونپیں، لیکن یہ اتنا آسان نہیں کیونکہ آپ کو ابھی آسٹریلیا جا کر بھی کھیلنا ہے، میرے خیال میں محمد رضوان اس صورتحال میں بہترین چوائس ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More