سچ ٹی وی | Oct 04, 2024
افغانستان کرکٹ ٹیم کے مشہور اسپِن بولر راشد خان نے شادی کر لی۔راشد خان کی شادی کی تقریب 3 اکتوبر کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوئی جس میں ساتھی کرکٹرز اور دیگر افراد نے شرکت کی۔
افغان کرکٹر کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہیں اور انہیں زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر دنیا بھر سے مبارک باد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 سالہ راشد خان کی شادی پشتون روایات کے مطابق ہوئی ہے۔
افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے دولہا کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More