لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پھر پہلے نمبر پر آ گیا

ہم نیوز  |  Oct 02, 2024

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ایک بار پھر پہلے نمبر پر آ گیا۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کا فضائی معیار مضر صحت ہے۔ جبکہ کراچی کا فضائی معیار معتدل درجے پر ہے۔

لاہور کے بعد کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 17ویں نمبر پر ہے۔ جہاں کی فضا میں آلودگی 77 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی سوچ ہے کہ ملک کو نہیں چلنے دینا، بلاول زرداری

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دہلی دوسرے نمبر پر رہا۔ جہاں فضائی آلودگی 169 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ چکا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More