رائٹ سائزنگ پلان کے تحت سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

سچ ٹی وی  |  Oct 02, 2024

وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ پلان کے تحت ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور رائٹ سائزنگ پلان کے تحت ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کرنا شروع کردیے ہیں۔

اسٹیبلشنٹ ڈویژن نے 30 ستمبر2024 سے ڈیلی ویجز ملازمین کی خدمات سرپلس پول کے حوالے کردیں۔ اس حوالے سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں اسٹیبلشنٹ ڈویژن کی جانب سے کہا گہا ہے کہ حکومتی ہدایات کے تحت رائٹ سائزنگ پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو آگاہ کردیا گیا ہے لہذا تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ اسٹیبلشنٹ ڈویژن کو 30 ستمبر 2024 کے بعد سے انکی خدمات درکار نہیں ہیں۔

وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ باقی وزارتیں اور ڈویژنیں بھی اپنے اپنے ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ خود کرکے نوٹیفکیشن جاری کریں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More