ہمارے یہاں صدارتی ایوارڈز سفارشوں سے ملتے ہیں، فضیلہ قاضی

ہم نیوز  |  Oct 02, 2024

سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ ہمارے یہاں صدارتی ایوارڈز سفارشوں سے ملتے ہیں اور ایوارڈ دینے والوں کو کام کرنے والے اداکار نظر ہی نہیں آتے۔

ایک ٹی وی پروگرام میں فضیلہ قاضی نے کہا کہ صدارتی ایوارڈ ملنا بہت بڑی کامیابی ہوتی ہے اور فنکاروں کو ایسے ایوارڈز ملنے پر فخر بھی ہوتا ہے۔

فضیلہ قاضی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ شکر ہے کہ میرے شوہر کو ایسے دور میں صدارتی ایوارڈ ملا تھا کہ جب سفارشوں کی بنیاد پر نہیں بلکہ فنکار کا کام دیکھ کر ایوارڈ دیا جاتا تھا۔

ہم اسٹائل ایوارڈز ، زویا ناصر نے ریڈ کارپٹ پر مداح کا موبائل گرا دینے پر معافی مانگ لی

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ٹی وی چینلز سمیت مختلف افراد صدارتی ایوارڈز کے لیے سفارش دیتے ہیں اور اس کے لیے ہر فنکار کی فائل بنائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری فائل بھی گزشتہ پانچ سال سے ایوارڈ کے لیے پڑی ہوئی ہے لیکن ایوارڈ دینے والوں اور سفارش کرنے والوں کو میری فائل نظر ہی نہیں آتی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More