بابراعظم کا استعفیٰ ، محمد رضوان قیادت کیلئے مضبوط امیدوار بن گئے

ہم نیوز  |  Oct 02, 2024

بابراعظم کے کپتانی سے مستعفی ہونے کے بعد وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان قیادت کیلئے مضبوط امیدوار بن گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق بابراعظم کے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے فارمیٹ کی کپتانی سے مستعفی ہونے کے بعد محمد رضوان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی قیادت محمد حارث کو دینے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

وائٹ بال ٹیم کے ہیڈکوچ گیری کرسٹن کی خواہش تھی کہ بابراعظم صرف ون ڈے فارمیٹ کیلئے کپتانی کرتے رہیں اور اس مقصد کیلئے انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد اپنی رپورٹ میں اسٹار کرکٹر کو مختصر فارمیٹ کی کپتانی سے ہٹانے کا ذکر کیا تھا۔

بابراعظم نے ون ڈے کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا

گیری کرسٹن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نوجوان کرکٹرز کو آگے لانے کے خواہشمند ہیں اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کیلئے ترجیح محمد حارث ہوسکتی ہے جبکہ بابر اعظم کے مستعفی ہونے کے بعد محمد رضوان ون ڈے فارمیٹ کی قیادت کیلئے مضبوط دعویدار ہیں،واضح رہے کہ محمد حارث کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کپتانی کی تجویز سے متعلق حتمی فیصلہ سلیکٹرز اور بورڈ سربراہ کی اجازت کے بعد کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More