حکومت پنجاب نے ریسٹ گلاس ٹرین کیلئے کنسلٹنٹس سے بولیاں طلب کرلیں

ہم نیوز  |  Oct 02, 2024

حکومت پنجاب نے راولپنڈی سے مری تک ٹوریسٹ گلاس ٹرین کیلئے کنسلٹنٹس سے بولیاں طلب کرلی ہے۔

یہ ٹرین راولپنڈی سے مری تک چلائی جائے گی جو سوئٹزرلینڈ کی طرز پر گلاس کی ہوگی جس میں تمام سیاحوں کو چاروں اطراف نظارہ کرنے میں آسانی ہوگی۔

تمام مقامی اور بین الاقوامی کنسلٹنٹس سے کہا گیا ہے کہ وہ اظہار دلچسپی کی درخواستیں 11 نومبر تک پی ایم اے ہیڈ آفس میں جمع کرادیں جس کے ساتھ ضروری دستاویزات لف ضروری ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے170 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں کمی کر دی

یہ ٹرین پنجاب ماس ٹرانزٹ سسٹم کے تحت چلائی جائے گی اور اس کی بولی کا عمل پیپرا رولز کے مطابق مکمل شفاف ہو گا، کامیاب کنسلٹنٹ اس منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کرے گی۔

ایک کمپنی یا کنسوریشیم بھی درخواست دینے کا اہل ہو گا، کنسلٹنٹس کی سہولت کیلئے حکومت پنجاب نے 24 اکتوبر کو اس منصوبے کا تعارفی اجلاس بلایا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More