ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان

ہم نیوز  |  Oct 02, 2024

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مو سم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ جنوبی علاقوں میں بعد از دوپہر تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

اسلام آباد، گرد و نواح اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ وسطی/ جنوبی اضلاع میں بعد از دوپہر تیز آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

پسرور میں زمین کے تنازع پر فائرنگ ، 7 افرادجاں بحق

خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بیشترمیدانی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں بعد از دوپہر تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان تاہم جنوبی اضلاع میں بعد از دوپہر تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں مو سم خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More