گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ،7 افراد جاں بحق

سچ ٹی وی  |  Oct 01, 2024

پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے ڈسکہ مانگا پل قلعہ کالر والا میں کار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق معاملہ پرانی دشمنی کا ہے دونوں فریقین کے درمیان ضلع شیخوپورہ میں زمین کا تنازع چلا آرہا ہے۔

ڈی پی او سیالکوٹ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے جس میں ایس ایس پی پسرور، ایس ایچ او کالر والا تھانہ ستراہ اور سی آئی اے کے اہلکار بھی پہنچ گئے۔

ملزمان کی گرفتاری کیلئے تین ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جس کے لیے ڈسکہ اور شیخوپورہ پولیس کے ساتھ مل کر چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں۔

ڈی پی او سیالکوٹ نے ملزمان کی جلد گرفتاری اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More