سیکیورٹی خدشات ، جھنگ میں بھی 2روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

ہم نیوز  |  Oct 01, 2024

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جھنگ میں بھی 2روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کانوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، ریلی اور مظاہرے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

بی آر ٹی ایکسپریس روٹس پر فی سٹاپ کرایہ 55 روپے مقرر

نوٹیفکیشن کے مطابق جھنگ میں 2 اور 3 اکتوبر کو ہر قسم کے سیاسی اجتماعات پر پابندی ہو گی،قبل ا زیں پنجاب حکومت نے دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر میانوالی میں 7 دن کیلئے دفعہ 144 کر دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق میانوالی میں  ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے اوراحتجاج پر آج سے 7 اکتوبر تک پابندی ہو گی۔

شہری علاقوں میں مہنگائی 9.3 ،دیہی علاقوں میں 3.6 فیصد پر آگئی

ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر میانوالی میں رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، میانوالی میں رینجرز کی 2 کمپنیاں یکم سے 3 اکتوبر تک تعینات ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی، سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشتگردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More