اہم کیس میں وزیراعظم اور حمزہ شہباز نے ریلیف مانگ لیا

سچ ٹی وی  |  Oct 01, 2024

نیب ترمیمی قانون کے تحت رمضان شوگر مل ریفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے ریلیف مانگ لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی۔

درخواست گزار کے مطابق نئے نیب قانون کے تحت ریفرنس پر سماعت کا اختیار احتساب عدالت کا نہیں ہے۔

استدعا کی گئی کہ عدالت ریفرنس واپس چیئرمین نیب کو ارسال کرے۔ عدالت نے درخواست پر نیب سے 11 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔

عدالت نے شہباز شریف کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ وزیراعظم شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین نے پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More