کسی نے مجھ پر کالا جادو کردیا تھا: معروف اداکار کا انکشاف

سچ ٹی وی  |  Oct 01, 2024

اداکار فیروز خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کالے جادو کے زیر اثر رہے ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے مختلف انسٹا اسٹوریز شیئر کی ہیں۔ انہوں نے انسٹا اسٹوریز میں بتایا ہے کہ میں اللّٰہ کے کرم اور آپ ﷺ کی رحمت سے کالے جادو کے اثر سے باہر نکلا ہوں۔

فیروز خان نے کہا ہے کہ اس سے قبل میں صرف اس بارے میں لوگوں سے سنا کرتا تھا کہ اگر کسی پر کالا جادو ہو جائے تو فلاں فلاں نشانیاں دکھائی دیتی ہیں، لیکن کبھی خود ایسا کچھ محسوس نہیں کیا تھا تاہم حال ہی میں ان تمام نشانیوں کو خود محسوس کیا ہے۔

اداکار کے مطابق میں آوازیں سننے سے لے کر اپنے ارد گرد غیر مرئی مخلق کی موجودگی کو بھی محسوس کیا، جس نے میری زندگی پر بُرے اثرات مرتب کیے۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے مختلف عالمِ دین سے رجوع کیا اور اس حوالے سے مزید جاننے کی کوشش کی۔ فیروز خان کا کہنا ہے کہ میں نے نمازوں، قرآنی رقیہ اور درود پاک کی مدد سے اس کا علاج کروایا ہے۔

ان کے مطابق شیطانی وسوسوں سے نکلنے کے عمل کے دوران میرا ایمان مزید مضبوط ہوا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More