بخار اور درد کے علاج کیلئے استعمال ہونے والی دوا پروماس انفیوژن ہرگز نہ خریدیں، ڈریپ کا انتباہ

ہم نیوز  |  Oct 01, 2024

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان ( ڈریپ ) نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ بخار اور درد کے علاج کے لئے استعمال ہونے والی دوا پروماس انفیوژن ہرگز نہ خریدیں۔

خیبرپختونخوا میں بخار اور درد کی غیرمعیاری دوا کی فروخت کے انکشاف کے بعد ڈریپ نے پروماس انفیوژن کا پراڈکٹ ری کال الرٹ جاری کردیا۔

جس میں کہا گیا ہے کہ پروماس انفیوژن کا ایک بیچ 034غیرمعیاری قرارپایا، ڈرگ انسپکٹر نے ڈی آئی خان مارکیٹ سے پروماس کاسیمپل لیاتھا، لیب نے سیمپل میں غیر ضروری ذرات کی تصدیق کی۔

کراچی میں ڈینگی، ملیریا اور چکن گونیا کے کیسز میں اضافہ

ڈریپ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ کہ پروماس انفیوژن ٹریٹ فارماسوٹیکل بنوں کی تیارکردہ دواہے اور پیراسٹامول سے تیارشدہ بخار،جسمانی دردکی دواہے۔

غیرمعیاری دوا کااستعمال ری ایکشن کرسکتا ہے اور اس سے بخار، شریانوں کی بندش، کپکپی طاری ہو سکتی ہے جبکہ یہ اعضاکوخون کی سپلائی متاثرکرسکتا ہے۔

ڈریپ کی کمپنی کوپروماس انفیوژن کا متاثرہ بیچ سپلائی نہ کرنے،مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کیمسٹ پروماس انفیوژن کامتاثرہ بیچ فارماکمپنی کوواپس بھجوائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More