آئی جی اور چیف کمشنر بتائیں گے پارلیمنٹ کے اندر پولیس کیسے گئی ، گرفتاری کیسے ہوئی ؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

ہم نیوز  |  Oct 01, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ آئی جی اور چیف کمشنر بتائیں گے پارلیمنٹ کے اندر پولیس کیسے گئی اور گرفتاری کیسے ہوئی؟

اسلام آباد ہائیکورٹ نے رکن قومی اسمبلی زین قریشی کی 10 ستمبر کو پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتاری کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ عدالتی حکم کے باوجود قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ، پولیس اور انتظامیہ کی رپورٹ جمع نہ ہو سکی۔

عمران خان کا ملٹری ٹرائل ہو گا یا نہیں ؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت سے جواب مانگ لیا

عدالت نے اسٹیٹ کونسل کو ایک ہفتے میں رپورٹ جمع کروانے کی مہلت دیتے ہوئے پوچھا کہ پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتاری کیسے ہوئی ؟۔چیف جسٹس عامر فاروق نے پوچھا کہ نوٹس بھیجے تھے سب کو ، اس کا کیا بنا؟ جس پر  اسٹیٹ کونسل نے جواب دیا کہ رپورٹ پیش نہیں ہوسکی، کچھ وقت دے دیں۔

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ کتنے دن ہو گئے ہیں، کیا ہو گیا ہے ،  دس دن ہو گئے ہیں، آئی جی اور چیف کمشنر بتائیں گے پارلیمنٹ کے اندر پولیس کیسے گئی ، پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتاری غیر قانونی ہے۔

پی ٹی آئی اراکین کی گرفتاری کا معاملہ، اسپیکر کا تحقیقات کیلئے وزارت داخلہ کو خط

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے بتانا ہے کیوں ایسے گرفتار کیا گیا ، کیا قانونی طریقہ تھا پارلیمنٹ سے گرفتاری کا ، پارلیمنٹ کے رولز اور استحقاق بھی ہے وہ بھی دیکھنے ہونگے۔

وکیل نے دلائل دیے کہ رولز بنے ہوئے ہیں ،اسپیکر کی اجازت کے بغیر کسی کو پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔

پی ٹی آئی اراکین کو پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہونے سے روکنے کا حکم

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More