قومی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی پھر فٹنس ٹیسٹ میں فیل

ہم نیوز  |  Oct 01, 2024

فٹنس قومی کرکٹرز کیلئے معمہ بن گیا، کرکٹ ٹیم کے 12 میں 8 کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ دوبارہ لیا گیا ، آٹھوں کھلاڑی ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے۔

سعود شکیل، محمد رضوان، امام الحق، میر حمزہ، نعمان علی اور دیگر کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لیا گیا تاہم کوئی کھلاڑی ٹیسٹ پاس نہ کر سکا۔

سنتھ جے سوریا کو سری لنکن کرکٹ ٹیم کا فل ٹائم ہیڈ کوچ تعینات کرنے کا فیصلہ

دوسری مرتبہ فٹنس ٹیسٹ دینے والے کھلاڑی 80 فیصد کا ہدف عبور کرنے میں ناکام رہے، کھلاڑی 2 کلومیٹر رننگ کا فاصلہ 8 منٹ تک مکمل نہ کر سکے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ سنٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ  بھی کھلاڑیوں کی فٹنس ٹیسٹ کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے ، چیمپئینز کپ کا فائنل کھیلنے والے چار سے پانچ کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ رواں ہفتے لئے جانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More