شہباز شریف کا خطاب، اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر نیا ریکارڈ

سچ ٹی وی  |  Sep 30, 2024

اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر شہباز شریف نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر عالمی راہنماؤں کی تقاریر میں سب سے زیادہ بار دیکھا گیا۔

اقوام متحدہ کے ادارے سینٹر فار پبلک اوپینین ریسرچ کے اعدادوشمار کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیراعظم کا خطاب ایک لاکھ 37 ہزار لوگوں نے دیکھا اور یوں وزیراعظم شہباز شریف سب سے زیادہ دیکھے جانے والے عالمی راہنما بن گئے۔

دنیا بھر کے قائدین کا جنرل اسمبلی سے خطاب یو این آفیشل یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیا گیا تھا جس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا خطاب یو این آفیشل یوٹیوب چینل پر ایک لاکھ 37 ہزار لوگوں نے دیکھا جو دنیا بھر کے قائدین کے خطاب سے زیادہ بار دیکھا گیا ہے۔

اس کے علاوہ الجزیرہ کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر بھی وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب 16 لاکھ لوگوں نے دیکھا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More