حکومت سندھ نے سیاحتی مقامات پر فلم ،ڈرامہ،برائیڈل شوٹنگ کی فیس میں کمی کردی

ہم نیوز  |  Sep 30, 2024

حکومت سندھ نے سیاحتی مقامات پر فلم ،ڈرامہ ، برائیڈل شوٹنگ ودیگر کی فیس میں کمی کردی ہے۔

ترجمان کے مطابق موہن جو دڑو لاڑکانہ، مکلی کی 2 لاکھ روپے سے فیس کم کرکے 50 ہزار روپے کردی گئی ہے، قائد اعظم ہاؤس میوزیم کی ایک لاکھ روپے سے کم کرکے فیس 30 ہزار روپے مقررکی گئی ہے۔

اے ٹی سی سوات نے شوکت یوسفزئی کو بری کردیا

اسی طرح مکھی ہاؤس میوزیم حیدرآباد، کوٹڈجی قلعہ، نوکوٹ قلعہ کی فیس ایک لاکھ سے کم کرکے 30 ہزار روپے مقرر کردی گئی ،عمرکوٹ قلعہ و میوزیم، رانی کوٹ قلعہ کی نئی فیس 30 ہزار روپے ہوگی۔

سیکریٹری کلچر کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، صوبائی وزیر ذوالفقار علی شاہ کا کہنا ہے فیسزکم کرنے سے زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے مستفید ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More