اے ٹی سی سوات نے شوکت یوسفزئی کو بری کردیا

ہم نیوز  |  Sep 30, 2024

اے ٹی سی سوات نے پی ٹی آئی کے اہم رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کو بری کردیا۔

عدم ثبوت کی بنا پر شوکت یوسفزئی سمیت تمام افراد کو بری کیا گیا،شوکت یوسفزئی اوردیگر پر دہشت گردی کے مقدمات درج تھے۔

حکومت پنجاب نے پارلیمانی سیکریٹریز کیلئے 76لگژ ری گاڑیاں خریدنے کی منظوری دیدی

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کے خلاف کیس میں آئی جی اسلام آباد کو جعلی مقدمات ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

علاوہ ازیں اسلام آباد کی عدالت نے بغاوت پر اکسانے کے الزام میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو بری کردیا۔

نمبرز پورے ہیں حکومت جب بھی چاہے ترمیم کر سکتی ہے ، شرجیل میمن

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے بریت کی درخواست پر فیصلہ سنایا،فواد چودھری پر الیکشن کمیشن کو منشی کہنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More