لاپتہ بھائیوں سے متعلق کیس، عدالت نے ایس ایچ او کو قرآن پر حلف اٹھانے کا حکم دے دیا

ہم نیوز  |  Sep 30, 2024

پشاور ہائیکورٹ نے لاپتہ 4 بھائیوں سے متعلق کیس میں ایس ایچ او حیات آباد کو قرآن پر حلف اٹھانے کا حکم دے دیا۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور نے حیات آباد سے لاپتہ 4 بھائیوں کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل اور دیگرعدالت میں پیش ہوئے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے تک کمی کا امکان

عدالت نے ایس ا یچ او حیات آباد کو قرآن پر حلف اٹھانے کا حکم دے دیا، جسٹس اعجاز انورنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قرآن پر حلف لے کر بتائیں کہ لاپتہ افراد آپ کے پاس نہیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیجز میں آپ دکھائی دے رہے ہیں، حلف اٹھائیں آپ نے گرفتاری نہیں کی، ایس ایچ او حیات آباد نے عدالت سے وقت مانگ لیا ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More