ملک کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ہم نیوز  |  Sep 30, 2024

محکمہ موسمیات نے ملک کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پرتیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک اور دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، اس دوران مری، گلیات اور گرد و نواح میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

نمبرز پورے ہیں حکومت جب بھی چاہے ترمیم کر سکتی ہے ، شرجیل میمن

خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم دیر، وزیرستان، چترال اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم رات میں بارکھان، ڈیرہ بگٹی، لسبیلہ، خضدار، تربت، پنجگور اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More