مارخورز کو شکست دے کر پینتھرز نے چیمپیئنز ون ڈے کپ جیت لیا

سچ ٹی وی  |  Sep 29, 2024

پینتھرز کی ٹیم نے مارخورز کو شکست دے کر چیمپیئنز ون ڈے کپ جیت لیا۔

اتوار کو چیمپیئنز ون ڈے کپ کے فائنل میں پینتھرز اور مارخوورز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں جہاں پینتھرز نے 5 وکٹوں سے کامیابی سمیٹ کر ایونٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔

فیصل آباد میں کھیلے گئے فائنل میں مارخورز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 33.4 اوورز میں 122 رنز بنائے جبکہ پینتھرز نے مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 18 ویں اوور میں مکمل کیا۔

مارخورز کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں نہ جا سکے۔

مارخوروز کی جانب سے فخر زمان 46 رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں رہے جبکہ پینتھرز کی جانب سے عرفات منہاس اور محمد حسنین نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

فاتح ٹیم کی جانب سے عبدالواحد بنگلزئی نے 41 رنز اسکور کئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More