مینڈیٹ کا احترام نہیں کیا جاتا ، حکومت میں رہنے کے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہئے ، ایم کیو ایم

ہم نیوز  |  Sep 29, 2024

حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان اسمبلی نے حکومتی رویے پر مایوسی کا اظہار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ کوٹہ سسٹم میں 20 سال کیلئے توسیع کسی صورت قبول نہیں، کوٹہ سسٹم میں توسیع پر حکومت میں رہنے کے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے۔

گورنر سندھ کی تبدیلی سے متعلق بحث کسی سطح پر زیرغور نہیں، ایم کیو ایم

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے ارکان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کا احترام نہیں کیا جاتا، سندھ کیلئے کئے گئے وعدے پر عملدرآمد نہ ہونا حکومتی بدنیتی ہے ، کوٹہ سسٹم شہری سندھ کا تعلیمی و معاشی قتلِ عام ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے اپنے اراکین اسمبلی کو حکومت کی حمایت کے فیصلے پر نظرثانی کیلئے جلد اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرا دی۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More