حافظ نعیم اور تحریک انصاف کی قیادت کا رابطہ ، کل اسلام آباد میں ملاقات ہو گی

ہم نیوز  |  Sep 29, 2024

پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی قیادت کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں جماعتوں نے کل ملاقات پر اتفاق کیا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ کیا ، جماعت اسلامی کا وفد کل پیر کو پی ٹی آئی وفد سے اسلام آباد میں ملاقات کرے گا۔

تحریک انصاف اور جے یو آئی کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق

ملاقات کے دوران سیاسی امور اور اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی بارے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی قیادت سیاسی صورتحال کے حوالے سے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کیساتھ بھی کئی ملاقاتیں کر چکی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More