راولپنڈی احتجاج ، عمران خان ، علی امین گنڈا پور سمیت متعدد رہنمائوں کیخلاف مقدمات درج

ہم نیوز  |  Sep 29, 2024

راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت درجنوں رہنمائوں اور کارکنوں مقدمات درج کر لئے گئے۔

تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نے ٹائر و کپڑے جلا کر عوام الناس کا راستہ روکا اور مشکلات پیدا کیں، ملزمان نے جلاؤ گھیراؤ اور پتھراؤ کیا، پولیس نفری نے بڑی مشکل سے اپنی جانیں بچائیں۔

ایک گولی کے جواب میں 10 گولیاں چلائیں گے ، انقلاب کے بغیر کوئی حل نہیں ، علی امین گنڈا پور

پولیس حکام کے مطابق پولیس نے پانچ ملزمان کو موقع سے گرفتار کیا، گرفتار ہونے والوں میں خلیل، عمران، صداقت، یٰسین اور طاہر شامل ہیں، ملزم طاہر کے قبضے سے پولیس نے پٹرول کی بوتل بھی برآمد کی ہے۔

اس کے علاوہ  پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ سٹی، تھانہ وارث خان، تھانہ نیو ٹاؤن اور تھانہ آر اے بازار میں مقدمات درج کئے گئے۔

9 مئی مقدمات ، رہائی پانیوالے 13 پی ٹی آئی کارکن اڈیالہ جیل کے باہر سے دوبارہ گرفتار

مقدمے میں سمابیہ طاہر، ایم پی اے اسد عباس، اعجاز خان، عامر مغل سمیت 100 سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمات میں دہشتگردی، اقدام قتل، توڑ پھوڑ اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More