محمد یوسف قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی

ہم نیوز  |  Sep 29, 2024

قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

محمد یوسف نے کہا کہ قومی ٹیم کی خدمت کرنا بہت بڑا اعزاز رہا ہے ، ذاتی وجوہات کی بنا پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے 5 کھلاڑیوں کا کینیڈا گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ سے معاہدہ

انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے پاکستان کرکٹ کی ترقی اور کامیابی میں اپنا کردار ادا کیا۔ مجھے کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ اور جذبے پر بے پناہ بھروسہ رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میری قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات ہیں کیونکہ کھلاڑی عظمت کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More