خیبر پختونخوا حکومت کرپشن کے نعرے پر چل رہی ہے ، گورنر فیصل کریم کنڈی

ہم نیوز  |  Sep 29, 2024

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈا پور کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کو صوبے کے امن سے کوئی سروکار نہیں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت امن قائم کرنے میں ناکام ہے، وزیراعلیٰ کو جلسے جلوسوں سے فرصت نہیں۔ کے پی حکومت کو 6 سو ارب سکیورٹی کے لیے ملے لیکن پولیس کے پاس وسائل نہیں۔

مولانا فضل الرحمان ہر دوسرے دن پی ٹی آئی کو مس کال کرکے بلا لیتے ہیں،فیصل کریم کنڈی

انہوں نے مزید کہا کہ کے پی حکومت ایک نعرے پر چل رہی ہے وہ کرپشن کرپشن کرپشن ہے، پشاور بی آر ٹی میں کرپشن سامنے آئی۔

گورنر نے کہا کہ اتحادی حکومتوں میں مسائل ہوتے ہیں، گلے شکوؤں کو دور کریں گے، بلاول بھٹو آئینی ترامیم کے حوالے سے اپنا مقدمہ عوام کے سامنے رکھ رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی آئینی عدالت کے قیام کے لیے کوشاں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More