بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں گیس کمپنی کے کیمپ پر حملہ ، 20 سے زائد مزدور اغواء

ہم نیوز  |  Sep 29, 2024

بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں مسلح افراد نے قومی شاہراہ پر گیس کمپنی کے کیمپ پر فائرنگ کر کے 20 سے زائد مزدوروں کو اغواء کر لیا۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے کمپنی کے زیر استعمال آٹھ بلڈوزروں کو بھی نذر آتش کر دیا ، واقعے سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔

امن و امان کی صورتحال ، بلوچستان میں پبلک ٹرانسپورٹ صرف دن کے اوقات میں چلانے کا فیصلہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں پنجگور کے علاقے خدا آبادان میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے  7 مزدوروں کو قتل کر دیا تھا۔

اس سے قبل اگست میں موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں 23 مسافروں کو بسوں سے اتار کر قتل کر دیا گیا تھا۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More