سنتھ جے سوریا کو سری لنکن کرکٹ ٹیم کا فل ٹائم ہیڈ کوچ تعینات کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Sep 29, 2024

سری لنکا کرکٹ نے سابق مایہ ناز آل رائونڈر سنتھ جے سوریا کو ایک سال کے لیے فل ٹائم ہیڈ کوچ تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق سنتھ جے سوریا اس سے پہلے سری لنکا کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں نبھا رہے تھے۔ سنتھ جے سوریا کی نئی مدت نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد شروع ہو گی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کی غنڈہ گردی، بنگلا دیش اور سری لنکا کو دھمکی دے دی

واضح رہے کہ جے سوریا کی کوچنگ میں سری لنکن ٹیم بھارت کو ون ڈے سیریز جبکہ انگلینڈ کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ میں شکست سے دوچار کر چکی ہے۔ اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز جیتنے کے قریب ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More