اکتوبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں آئینی ترامیم دوبارہ لائیں گے ، عرفان صدیقی

ہم نیوز  |  Sep 29, 2024

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے اکتوبر میں آئینی ترامیم دوبارہ لانے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایک نجی چینل سے گفتگو میں عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ اگلے ماہ کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں آئینی ترامیم دوبارہ لائیں گے۔

مجوزہ آئینی ترامیم میں20سے زائد شقیں شامل ،تفصیلات سامنے آگئیں

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کو ئی احتجاج پر امن نہیں ہوتا، جمہوری احتجاج کرنے والوں کے سامنے رکاوٹیں نہیں آتیں لیکن پی ٹی آئی کا ٹریک ریکارڈ بھی دیکھیں۔ پی ٹی آئی نے 25 مئی 2022 کو ڈی چوک میں کئی درخت تک جلا دیے تھے۔

چیف جسٹس اکی تعیناتی کے حوالے سے سوال پر ن لیگی رہنما نے کہا کہ موجودہ قانون کے مطابق ہی جسٹس منصور علی شاہ اگلے چیف جسٹس ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More