سرکاری ملازمین کے بچوں کو نوکریاں دینے کی پالیسی پر فیصلہ محفوظ

ہم نیوز  |  Sep 26, 2024

سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمین کے بچوں کو کوٹے پر ملازمت دینے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

دوران سماعت چیف جسٹس نےکہا سرکاری ملازمین کے بچوں کو نوکریاں دینے کا کوئی قانون بتائیں یا لاجک دیں،ہر حکومتی پالیسی کی کوئی لاجک تو ہونی چاہیے،کل چیف جسٹس کے بچوں کو سرکاری نوکریاں دینے کی پالیسی بنا دیں تو ؟

سابق گورنر شاہ فرمان وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کےسینئر مشیر برائے سیاسی امور مقرر

ریٹائرڈ ہونے والوں کو پنشن تو ملتی ہے،پنشن کے باوجود یہ ٹھیکہ لینے کی کیا ضرورت ہے؟ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا پنجاب سروس رولز میں ترمیم کرکے بچوں کا کوٹہ ختم کردیا گیا ، سندھ میں بچوں کو نوکری دینے کا قانون موجود ہے۔

بلوچستان میں دوران سروس مرنے والے کو نوکری دینے کی پالیسی ہے،خیبرپختونخوا میں پالیسی موجود ہے جو نہیں ہونی چاہیے۔

ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں و مراعات میں اضافے کیلئے وزارت خزانہ اور حکومت کا اختیار ختم

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اب کہیں گے ہم نوکریاں دے رہے تھے سپریم کورٹ نے روک دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More