کرم میں لڑائی جاری ، مزید 6 افراد جاں بحق ، تعداد 36 ہو گئی ، شاہراہیں اور تعلیمی ادارے بند

ہم نیوز  |  Sep 26, 2024

ضلع کرم میں قبائل کے درمیان لڑائی چھٹے روز بھی جاری رہی ، فائرنگ کے تبادلے میں مزید 6 افراد جاں بحق ہو گئے ، ہلاکتوں کی تعداد 36 ہو گئی۔

پولیس اوراسپتال ذرائع کے مطابق اپر کرم کے علاقے بوشہرہ میں گذشتہ ہفتے دو گھرانوں کے مابین مورچوں کی تعمیر پر فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا لیکن بروقت فائر بندی نہ ہونے کے باعث ضلع کے مختلف علاقوں میں لڑائی پھیل گئی۔

کرم ، جھڑپوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 43 ہو گئی ، فریقین جنگ بندی پر رضامند

اس وقت پیواڑ، تری منگل ، کنج علیزئی ، مقبل پاڑہ چمکنی ،کڑمان، صدہ بالش خیل سنگینہ اور خارکلی کے علاقوں میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق تازہ جھڑپوں میں مجموعی طور 36 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوئے ہیں ، جھڑپوں کے باعث مین پشاور پاراچنار شاہراہ سمیت تمام آمد و رفت کے راستے اور تعلیمی ادارے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More