تحریک انصاف نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

ہم نیوز  |  Sep 26, 2024

پاکستان تحریک انصاف نے پریکٹس اینڈ پروسیجر صدارتی آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے دائر آئینی درخواست میں وفاق، وزارت قانون اور سیکرٹری صدر مملکت کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر صدارتی آرڈیننس کو غیر آئینی قرار دیا جائے جبکہ صدارتی آرڈیننس کے بعد پریکٹس پروسیجر کمیٹی کے تمام فیصلوں کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ، کالعدم قرار دیا جائے ، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More