غیر ملکی سفارتکاروں پر حملہ ، ڈی آئی جی مالاکنڈ اور ڈی پی او سوات کو ہٹا دیا گیا

ہم نیوز  |  Sep 26, 2024

 سوات میں غیرملکی سفارتکاروں کے قافلے پر حملے پر ڈی آئی جی مالاکنڈ اور ڈی پی او سوات کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔

حکام کے مطابق ڈی آئی جی محمد علی گنڈا پور اور ڈی پی او زاہد اللہ کو سی پی او کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب صوبائی حکومت نے تحقیقات کے لیے دو رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے جس میں ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن اور اسپیشل سیکرٹری داخلہ شامل ہیں۔

سفارتکاروں پر حملہ ، سوات میں غیر ملکی سیاحوں کا داخلہ بند

ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کرکے تفصیلی رپورٹ صوبائی حکومت کو جمع کرائے گی۔

واضح رہے سوات کے علاقے  مالم جبہ میں 22 ستمبر کو غیرملکی سفارتکاروں کے قافلے کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More