محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی میں 350 وکٹیں مکمل کرلیں

ہم نیوز  |  Sep 22, 2024

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی میں 350 وکٹیں مکمل کرلیں۔

محمد عامر 350 ٹی ٹوئنٹی وکٹ لینے والے تیسرے پاکستانی بولر ہیں، قومی فاسٹ بولر نے کیریبئن پریمیئر لیگ کے دوران یہ سنگ میل عبور کیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کےمنافع میں ریکارڈ اضافہ

فاسٹ بالر نے انٹیگا اینڈ باربادوا کی جانب سے گیانا کے خلاف 2 وکٹیں لیکر اپنی 350 وکٹیں مکمل کیں۔یاد رہے اس سے قبل پاکستان کے وہاب ریاض نے 413 اور سہیل تنویر نے 389 ٹی ٹوئنٹی وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

دوسری جانب محمد عامر سب سے زیادہ میڈن اوور کروانے والے دنیا کے تیسرے بالر بن گئے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں محمد عامر کے میڈن اوور کی تعداد 25 ہوگئی ہے جب کہ بھارت کے بھونیشور کمار نے 24 میڈن اوور کرائے ہیں۔

انٹرنیٹ کا مسئلہ مکمل حل نہ ہوسکا ،صارفین کو شدید مشکلات

ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن 30 میڈن اوور کے ساتھ پہلے اور بنگلا دیش کے شکیب الحسن 26 اوور کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More