جلسوں کیلئے میدان بھرنے کی بجائے عوام کی معاشی حالت بہتر بنانے کی ضرورت ہے،وزیراعظم

ہم نیوز  |  Sep 22, 2024

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ جلسوں کیلئے میدان بھرنے کی بجائے عوام کی معاشی حالت بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی میں کمی ، اپنے مسائل کا حل او رمعاشی بہتری چاہتے ہیں ،جلسے 2028میں کریں گے ، ابھی عوام سے کئے وعدے پورے کرنے کا وقت ہے۔

3سابق سنیٹرز کو پارلیمنٹ لاج خالی کرنے کے نوٹس جاری

سیاسی انتشار کا مقصد عوام کو ریلیف دینے کے عمل کو متاثر کرناہے ،عوام نے سیاسی استحکام کی مضبوطی میں کردار ادا کر کے معاشی ترقی کی حمایت کی ۔

سیاسی استحکام کیلئے قوم کا اتحاد روشن معاشی مستقبل و مہنگائی سے نجات کی ضمانت ثابت ہو گا ،معاشی چیلنج ، دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے سیاسی جماعتوں ، اداروں اورصوبوں کو ملکر کام کرنا ہو گا۔

نریندر مودی کا ایک بار پھر پاکستانی فضائی حدود میں سفر

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی افراتفری میں قوم اور ملک کا بہت وقت ضائع ہو چکا ہے،مزید وقت ضائع کرنا ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ،انتشاری سیاست مسترد کرکے عوام نے معاشی پالیسیوں میں بہتری کو ترجیح دی۔

مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں واپس آئی ، معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں ،برآمدات و ترسیلات میں اضافہ ، روپیہ مستحکم ، شرح سود کا کم ہونا معاشی ترقی کے واضح ثبوت ہیں۔

افغانستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز جیت لی

یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہونا چاہیے ، یہ اصل کامیابی ہو گی ،گالی ، گولی ، انتشار اور فساد سے معیشت بہتر ہو گی نہ معاشرت ،ہر صوبہ اور ادارہ عوام کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More