پی سی بی کی میزبانی میں اسٹریٹجک کنکشن کیمپ ، چیئرمین محسن نقوی ، کوچز اور کرکٹرز شرکت کرینگے

ہم نیوز  |  Sep 22, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ کل پیر کو اسٹریٹجک کنکشن کیمپ کی میزبانی کرے گا۔

ترجمان پی سی بی نے کہا کہ  کیمپ کا مقصد پاکستان کرکٹ کے مستقبل کیلئے واضح ویژن قائم کرنا ہے، کیمپ میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ، کوچز اور کرکٹرز شریک ہوں گے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ سمیت کئی ڈائریکٹرز بھی ملک سے فرار

ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا کہ ہم سب ایک ہی مقصد کی طرف کوشاں ہیں، پاکستان کرکٹ کا معیار بلند کرنا اور جیتنے کا کلچر پیدا کرنا ہے۔

وائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے کہا کہ ہم وائٹ بال کرکٹ میں اپنے نقطہ نظر کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کریں گے ، کیمپ کا مقصد بین الاقوامی مقابلوں کے اعلیٰ درجے کے معیارات کو پورا کرنا ہے۔

عدالت نے پی سی بی کو کھلاڑیوں کی جرسی پر گیمبلنگ کی تشہر سے روک دیا

واضح رہے کہ جیسن گلیسپی رات گئے نجی پرواز کے ذریعہ آسٹریلیا سے لاہور پہنچے ہیں ، جیسن گلیسپی کل ہونیوالے کنکشن کیمپ میں شرکت کریں گے۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More