دوران سفر مسافر کے کھانے میں زندہ چوہا نکلنے پر جہاز کی ہنگامی لینڈنگ: چوہا جہاز کے لیے کیوں خطرناک ہے؟

بی بی سی اردو  |  Sep 21, 2024

Reuters

سکینڈینیوین ایئرلائنز (ایس اے ایس) کا کہنا ہے کہ اس کے ایک جہاز کو بدھ کو اس وقت ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جب دوران پرواز ایک مسافر کے کھانے سے زندہ چوہا نکل آیا۔

یہ جہاز ناروے کے دارالحکومت اوسلو سے سپین کے شہر مالاگا کی جانب محو سفر تھا کہ اسے ڈنمارک کے شہر ’کوپن ہیگن‘ میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

ایئرلائن کے ترجمان اوستین شمتھ نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ ہنگامی لینڈنگ کمپنی کی پالیسی کے عین مطابق ہے کیونکہ جہاز میں چوہے کا ہونا ایک خطرہ تھا۔

اس جہاز کے مسافروں کو بعد میں ایک دوسرے طیارے پر سپین بھیجا گیا۔

ایئرلائنز جہازوں میں بجلی کی تاروں کو کترے جانے کے خوف سے چوہوں اور ان جیسے جانوروں سے متعلق سخت پابندیاں عائد کرتی ہیں۔

اوستین کا کہنا ہے کہ ایسی چیز کا امکان بہت ہی کم ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’ہم نے ایسی صورتحال کے لیے ایک نظام وضع کر رکھا ہے جس میں کھانا سپلائی کرنے والے کی کارکردگی کو جانچنا بھی شامل ہے تا کہ ایسا دوبارہ نہ ہو۔‘

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی جو طالبان حکومت کے لیے ہزاروں ڈالر کمانے کا سبب بن رہی ہےپاکستانی پارلیمان چوہوں سے پریشان: ’چوہے اتنے موٹے تازے ہیں کہ شاید بلیاں بھی ان سے ڈر جائیں‘یہ بھی پڑھیےوہ جنھیں موت کھینچ کر حادثے والے طیارے میں لے گئیپاکستانی ائیر لائنز کے یورپ جانے پر پابندی: کیا ملکی ائیر سیفٹی بین الاقوامی اصولوں کے مطابق نہیں ہے؟

اس واقعے کے عینی شاہد جارل بورسٹڈ نے بی بی سی کو ایک ریکارڈ کردہ ویڈیو میں بتایا کہ ان کے ساتھ بیٹھی خاتون مسافر نے جیسے ہی اپنے کھانے کا باکس کھولا تو اس سے چوہا بھاگ کر کہیں جہاز میں چھپ گیا۔ ان کے مطابق پرواز میں لوگ پرسکون تھے اور لوگ ’کسی بھی طرح کے دباؤ میں نہیں تھے‘۔

انھوں نے اعتراف کیا کہ انھوں نے اپنی جرابیں اپنی پتلون پر چڑھا دیں تا کہ چوہا ان کی ٹانگوں پر نہ چڑھ سکے۔ جارل کے مطابق پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کی وجہ سے ان کے سفر میں چند گھنٹے ہی مزید اضافہ ہوا۔

یہ ایک ہفتے میں دوسرا ایسا واقعہ ہے کہ جہاں دوران سفر چوہے دیکھا گیا ہے۔

جنوبی انگلینڈ میں ایک ٹرین نے عین سفر کے بیچ میں اس وقت رک گئی جب دو گلہریاں اس کے اندر نظر آئیں اور ان میں سے ایک تمام تر کوششوں کے باوجود باہر نہیں نکل رہی تھی۔

زندہ رہنے کے لیے چوہے اور چمڑا کھا کر دنیا کے گرد پہلا بحری سفر کرنے والے ملاحکراچی میں غیرملکی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ: دوران پرواز مسافر کی موت ہونے پر پائلٹ کیا کرتا ہے؟فلائٹ 93 کی ہائی جیکنگ کی سنسنی خیز واردات: وہ مسافر طیارہ جو امریکی پارلیمان کو تباہ کر سکتا تھامشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی جو طالبان حکومت کے لیے ہزاروں ڈالر کمانے کا سبب بن رہی ہےپاکستانی پارلیمان چوہوں سے پریشان: ’چوہے اتنے موٹے تازے ہیں کہ شاید بلیاں بھی ان سے ڈر جائیں‘’ایک بار پیسے ادا کریں اور سال بھر سفر کریں‘: یورپی ایئرلائن کی اس ’پرکشش‘ آفر کا مقصد کیا ہے؟
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More