سونا پہلے سے بھی زیادہ مہنگا۔۔ آج ایک تولہ سونے کی کیا قیمت ہے؟

ہماری ویب  |  Sep 21, 2024

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتیں نئی بلندیوں کو چھونے لگی ہیں۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق، سونے کی قیمت میں 3,500 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 72 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3,001 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں یہ 2 لاکھ 33 ہزار 196 روپے پر جا پہنچی ہے۔

عالمی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت 35 ڈالر بڑھ کر 2,612 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More