دنیا بھر میں 22 ہزار 100 پاکستانی قیدیوں کی موجودگی کا انکشاف

ہم نیوز  |  Sep 21, 2024

اسلام آباد: دنیا بھر میں 22 ہزار 100 پاکستانی شہری قید ہیں۔ ان میں سے سعودی عرب میں 10 ہزار 400 سے زائد جبکہ 5 ہزار سے زائد قیدی متحدہ عرب امارات میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں قید پاکستانی شہریوں کے بارے میں تفصیلات قائمہ کمیٹی میں پیش کر دی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 22 ہزار 100 پاکستانی قید ہیں۔ جس میں سے سعودی عرب میں 10 ہزار 400 سے زائد جبکہ5 ہزار سے زائد متحدہ عرب امارات میں ہیں۔

حکام وزارت خارجہ کے مطابق دنیا کے باقی ممالک میں بھی پاکستانی شہری قید ہیں۔ قیدیوں میں زیادہ تر افراد غیرقانونی امیگریشن میں قید ہوتے ہیں۔ قتل، ہراسانی اور دیگر جرائم میں بھی پاکستانی شہری قید ہیں۔

اس موقع پر سینیٹر عرفان صدیق نے کہا کہ دنیا بھر میں زیر حراست پاکستانی قیدیوں کے لیے ہم وہ کاوشیں نہیں کرتے جو ہونی چاہیئیں۔

یہ بھی پڑھیں: مجوزہ آئینی ترمیم کا مقصد صرف حکومت کو تحفظ دینا تھا، مولانا فضل الرحمان

سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسی ہے کہ وہ سمندر پار پاکستانیوں کی فلاح کے لیے کام کرے۔ اس بارے میں حکومت نے ہمیں خاص ہدایات جاری کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ ایک الیکٹرک سسٹم بنایا گیا ہے۔ جیسے ہی کسی یورپی ملک میں پاکستانی گرفتار ہوتا ہے تو تفصیلات ہمیں مل جاتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More