افغانستان نے تاریخ رقم کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو پہلی بار ون ڈے سیریز میں شکست سے دوچار کردیا۔
شارجہ میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ کا ٹاس افغانستان نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، افغانستان کی جانب سے اوپنر رحمت اللہ گرباز نے شاندار سنچری بنائی ، رحمت شاہ نے 50 اور عظمت اللہ عمرزئی نے 86 رنز کی اننگز کھیلی۔
افغانستان نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنائے ، جواب میں افغان بائولرز کی تباہ کب بائولنگ کے سامنے جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی ، پوری ٹیم 34.2 اوورز میں 134 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ۔
افغانستان کی جانب سے راشد خان نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، یاد رہے پہلے ون ڈے میں بھی جنوبی افریقہ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، دونوں ٹیموں کے درمیان آخری میچ اتوار کو شارجہ میں ہی کھیلا جائیگا۔