ڈی سی لاہور نے پی ٹی آئی کے 5 رہنماؤں کی نظر بندی کے آرڈر جاری کئے ہیں۔
انجینئر یاسر گیلانی ،ملک افضل ،فضل خان ، فضل داد خان اور عامر گیلانی فہرست میں شامل ہیں،مراسلے کے مطابق تمام افراد کو 30 دن کیلئے کوٹ لکھپت جیل میں رکھا جائے گا۔
انسٹا گرام نے کم عمر صارفین کیلئے ’’ٹین اکاؤنٹس‘‘ کا اجرا کر دیا
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے جلسے کی اجازت کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے ، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر قانون کے مطابق درخواست پر فیصلہ کریں۔
ڈپٹی کمشنر سختی سے قانون کے مطابق درخواست پر فیصلہ کریں ،ڈپٹی کمشنرفریقین کے جوابات سے متاثر ہوئے بغیر فیصلہ کریں۔
رجسٹر ار سپریم کورٹ کے مجوزہ آئینی ترامیم درخواست پر 8 اعتراضات عائد
عدالت درخواست کو نمٹانے کا حکم دیتی ہے،جلسہ روکنے کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کرتے ہیں۔
جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کیا،عالیہ حمزہ سمیت دیگر نے جلسے کی اجازت کے لیے درخواست دائر کی تھی۔