خواتین کرکٹرز سے ’نامناسب‘ رویہ، سابق سری لنکن کرکٹر پر آسٹریلیا میں 20 سال کی پابندی

اردو نیوز  |  Sep 20, 2024

سری لنکا کے سابق کرکٹر دلیپ سماراویرا پر کرکٹ آسٹریلیا نے 20 سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق خواتین کرکٹرز کے ساتھ غیر اخلاقی رویے کے باعث دلیپ سماراویرا پر کرکٹ آسٹریلیا میں کسی بھی قسم کی پوزیشن پر کام کرنے پر 20 سال کی پابندی لگا دی گئی ہے۔

سری لنکا کی جانب سے سات ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے میچ کھیلنے والے دلیپ سماراویرا کو رواں سال مئی میں وکٹوریا سٹیٹ کی ویمنز ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا تاہم خواتین کھلاڑیوں کی جانب سے غیر اخلاقی رویے کی شکایات کے بعد اُنہیں وقت سے پہلے ہی عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔

کرکٹ آسٹریلیا نے دلیپ سماراویرا کو کرکٹ آسٹریلیا یا کسی آسٹریلوی ریاست یا کسی بھی علاقائی ٹیم، اور ویمنز بگ بیش لیگ میں کام کرنے پر 20 سال کے لیے پابندی لگا دی ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے بیان میں اسے کوڈ آف کنڈکٹ کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

کرکٹ وکٹوریا کے چیف نِک کمنز نے متاثرہ خواتین کھلاڑیوں کی جانب سے اس حوالے سے بات کرنے کو بہادری قرار دیا۔

نِک کمنز نے کہا کہ ’ہم کوڈ آف کنڈکٹ کمیشن کے فیصلے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں جس میں دلیپ سماراویرا پر 20 سال کی پابندی لگائی گئی ہے۔‘ 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More